نام :: شعیب ملک

Shoaib Malikتاریخ پیداءش :: 1/2/1982

Alive :: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان

شعیب ملک 1 فروری 1982 کو سیالکوٹ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پاکستان کے لئے ایک روزہ کرکٹ کا آغاز 1999 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف کیا اور ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001 میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا۔

انٹرنیشنل کیرئیر
شعیب ملک نے کرکٹ کا آغاز ایک آف سپنر کی حیثیت سے کیا، لیکن جلد ہی اپنے آپ کو آل رائونڈر تسلیم کروایا۔ ان کی ایک صلاحیت یہ ہے کہ وہ ہر پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں۔ وہ اوپنر کے علاوہ کئی جگہ بلے بازی کر چکے ہیں۔ شعیب ایک روزہ کرکٹ میں 11ویں پوزیشن کے علاوہ ہر پوزیشن پر بلے بازی کر چکے ہیں۔

وہ زیادہ تر آہستہ کھیلتے ہیں لیکن موقع کے مطابق تیز کھیلنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ان کی گیند بازی پر تنقید کی گئی تھی۔ اور ان کا \’\’دوسرا\’\’ گیند پھینکنے کے طریقے کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا تھا جو انہوں نے بازو کی سرجری کے بعد صحیح کروا لیا تھا۔

کپتانی
انضمام الحق کی کرکٹ عالمی کپ 2007 کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد محمد یوسف، محمد یونس اور شعیب ملک کا نام دیا گیا۔ زیادہ تر لوگ محمد یونس کو کپتان بنانے کے حق میں تھے۔ لیکن انہوں نے یہ عہدہ لینے سے کئی مرتبہ انکار کر دیا۔ اس صورت میں شعیب ملک کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان کو 19 اپریل 2007 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ ان کے نائب کپتان کو محمد آصف مقرر کیا گیا۔ لیکن ان کی نا تجربہ کی وجہ سے سلمان بٹ کو یہ عہدہ دیا گیا۔ لیکن ان کو ٹیم سے نکالے جانے کے بعد پھر محمد یونس کو نائب کپتان بنا دیا گیا۔ جس کو انہوں نے کافی سوچ بچار کے بعد قبول کر لیا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف نے محمد یونس کے ساتھ متعدد دفعہ کپتانی کے متعلق بات چیت کی۔ جس کے بعد حال ہی میں بورڈ کی طرف سے دیے جانے والے کپتانی کے کورس میں محمد یونس نے بھی حصہ لیا۔