اوکاڑہ (بیورورپورٹ) عیدالفطر پر ریسکیو1122 اوکاڑہ نے 265 ایمرجنسیز میں 306 افراد کو ریسکیو کیا۔ روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 126 ہے۔ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ نے عید الفطر پر 265ایمرجنسیزکو ڈیل کیا ۔ جن میں 126روڈٹریفک حادثات ، 1آگ لگنے کے واقع ، 10کرائم ، 97 میڈیکل اور 31 متفرق ایمرجنسی شامل ہیں۔ جن میں 306 افراد کو ریسکیوکیا گیا۔ اس کے علاوہ شہرکے مختلف مقامات پراور مساجد میں نمازِعید کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نبرد آزما ہونے کیلئے پروٹوکول ڈیویٹاں بھی سرانجام دیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں کل 126 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 180 افراد متاثر ہوئے ۔ متاثرین میں 138 افراد مر د اور 42 خواتین شامل تھیں۔ متاثرین میں سب سے زیادہ 21 سے 30 سال کی عمر کے54 افراد جبکہ 11 سے 20 سال کی عمر کے 42 افراد شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ غیراحتیاطی اور حد رفتار سے تجاوز کرنا ہے۔ جن میں کل 115 موٹر سائیکل ، 17 کاریں، 4 ٹرک اور 36رکشہ شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں متاثرہ افراد میں 46 افراد کو سر کی چوٹ اور 42 افراد کی ٹانگ کا فریکچر شامل ہے*