اوکاڑہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ صنعت زار میں زیر تربیت خواتین سلائی کڑھائی،بیوٹیشن ،کوکنگ ،کشیدہ کاری سمیت دیگر ہنر سیکھ کر اپنے خاندان کی معاشی مشکلات کو کم کرتے ہوئے باوقار روزگار کے ذریعے معاشرتی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی محنت و ہنر سے معاشی ترقی کی دوڑ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعت زار کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ممبرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد گذشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری دیتے ہوئے مینجر صنعت زار کو ہدائیت کی کہ وہ صنعت زار میں ضروری آلات و مشینری کی خرید اور مرمت کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔سلائی مشینیں اور دیگر سامان بہترین کوالٹی کا خرید کیا جائے *