اوکاڑہ(بیورورپورٹ)دو مختلف مقامات سے دو لڑکیوں کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بناZana-6 دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر42 فو ایل کے رہائشی محمد مشتاق کی بیٹی (م) کو 7ملزمان محمد طفیل،عمران رشید،سلطان وغیرہ اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزم محمد طفیل نے اُسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔رینجر مارکیٹ منڈی احمد آباد کے رہائشی محمد ندیم کی ہمشیرہ(ج) کو ملزمان محمد یوسف،محمد اشرف وغیرہ پانچ افراد اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے عارف والا کے علاقے میں لے گئے جہاں ملزم محمد یوسف کئی روز اُسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ مغویہ موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ آئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے اور تفتیش شرع کر دی ہے*