اوکاڑہ (بیورورپورٹ) ٹرمپ کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں کُھلی مداخلت ہے ،ٹرمپ عرا ق اور افغانستان میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، امریکہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان میں جاری سی پیک منصوبہ کو ختم کرنے کے لیے ہے ،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ،ہزاروں بے گناہ پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بنے پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کی فضا کوبحال کیا ۔ان خیالات کاا ظہار پاکستان فلاح پارٹی کے صدر رانا ساجد علی رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار انتہائی اچھے طریقہ سے اداکیا ہے امریکہ بھارت اور اسرائیل کو پاکستان میں امن وامان اور سی پیک منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا یہ ہی وجہ ہے کہ ٹرائیکا کا گٹھ جوڑ عراق افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے ہیں بچے کچے دہشت گرد اپنے اوپر پاک سرزمین تنگ ہو جانے سے اِکا دُکا کاروائیاں کر رہے ہیں پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے *