Okara Photo 31-03-2016اوکاڑہ(بیورورپورٹ) سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونے والے 7شہداء کے ورثا ء میں پنجاب حکومت کی طرف سے امدادی رقوم کے چیک ڈی سی او سقراط امان رانا کی زیر نگرانی تقسیم کئے گئے ہیں۔تحصیل اوکاڑہ میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری طاہر امین،تحصیل رینالہ خورد میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤ الدین،اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو اور تحصیل دیپالپور میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر ،اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد کھچی نے شہداء کے گھروں میں جا کر ان کے وارثان میں پنجاب حکومت کی طرف سے 10,10لاکھ کی رقوم کی امدادی چیک دئیے*