اوکاڑہ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں سب ڈویژنل پولیس افسران اورایس ایچ اوز سے رمضان المبارک کے تیسرے عشرہ کی بابت سیکورٹی انتظامات پر میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کادوسرا عشرہ الحمداللہ خیر و عافیت سے گزر گیا ہے جس پر انہوں نے تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری لانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسی جذبے اور ایمانداری کے تسلسل کو جاری و ساری رکھ کر ڈیوٹی سرانجام دیں اب بازاروں اور مارکیٹوں میں لو گوں کا عید کی خرید اری کے لیے زیاد ہ سے زیادہ آ نا ہو گا اس لیے بازاروں ، مارکٹیوں او ر شاپنگ پلازوں کی سیکورٹی پر زیادہ توجہ ملکی حالات کے پیش نظر رکھی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے میٹنگ کے دوران ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی جائے پولیس کو ہائی الرٹ کیا جائے تاکہ مشتبہ اشخاص اور شرپسند عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی غفلت یالاپرواہی ہر گز برادشت نہیں کی جائے گی ۔ نیشنل ایکشن پلان اور ردالفساد پر عملدآمد کو یقینی بنائے جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مشکوک لوگوں کے خلاف سرچ آپریشن کیے جائیں *