اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اوکاڑہ عید کے دوسرے روز بدچلنی کے شبہ میں بھائی نے فائرنگtumblr_lxnie9xYWv1r5jgleo1_500 کرکے بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ کا رہائشی عبادت علی عید کے دوسرے روز جی ٹی روڈ پرجارہا تھا کہ اس نے اپنی بہن کرن شہزادی کی جی ٹی روڈ پر موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے دیکھا بہن کو جی ٹی روڈ پر موبائل فون پر بات کرتے دیکھ کر عبادت علی مشتعل ہوگیا اور دستی پسٹل سے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا جو شدید زخمی ہونے کے باعث زمین پر گر پڑی اور زخمون کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔