اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے کاشتکاری سے وابستہ افراد زرعی معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں اور پنجاب حکومت ان کی ہر مدد اور رہنمائی کے لئے ہر وقت حاضر ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدائیت پر کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے ساڑھے 12ایکٹر تک اراضی کے کاشتکاروں کے لئے 80ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے جس میں 5ایکٹر تک زمین کے کاشتکاروں کو قرضہ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا اس سکیم سے پنجاب بھر میں 5لاکھ کسا ن مستفید ہو ں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آگاہی سیمینار برائے فراہمی بلا سود قرضہ جات و تقریب تقسیم موٹر سائیکل ہنڈا 125برائے فیلڈ اسسٹنٹ و زراعت انسپکٹرز تحصیل اوکاڑہ ،کاشتکاران و زرعی فیلڈ سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ڈی او زراعت توسیع چوہدری فاروق جاوید ،ڈپٹی ڈی او زراعت چوہدری شہباز اختر و زرعی افسران و فیلڈ سٹاف اور کاشتکاران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او زراعت توسیع چوہدری فاروق جاوید ،ڈپٹی ڈی او زراعت چوہدری شہباز اختر نے کہا کہ ہنڈا موٹر سائیکل کی فراہمی سے محکمہ فیلڈ سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا حکومت کاشتکاران کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخی کسان پیکج اس بات کا عملی ثبوت ہے ضلع اوکاڑہ میں ہر تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر پر کاشتکاران کی رجسٹریشن جاری ہے اور توسیع کارکنان گاؤں گاؤں جار کر کاشتکاران کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں*