اوکاڑہ ( بیورورپورٹ/ڈسٹرکٹ رپورٹر /نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ کے چھ بنیادی مراکز صحت پر حاملہ خواتین کے لئے الٹراساونڈ کی 24 گھنٹے مفت سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور آئی آرایم این سی ایچ پروگرام نے ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے اور بروقت پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے اوکاڑہ میں بنیادی مراکز صحت شیر گڑھ، رکن پورہ، ڈولہ مہر چند ، 52/3R، شیریں معافی اور نکی مانیکی میں جدید الٹراساونڈ مشینیں مہیا کر دی ہیں۔ جہاں پر 24 گھنٹے حاملہ خواتین کو الٹراساونڈکی مفت سہولت موجود ہوگی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈاکٹر سیف اللہ نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب نے صحت ویژن منصوبوں کی تکمیل میں حاملہ خواتین کے لئے الٹراساونڈ کی فراہمی ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع بھر میں 52 بنیادی مراکز صحت ، 10 رورل ہیلتھ سینٹر ، 2 تحصیل اور 2 ضلعی سطح کے ہسپتال ماں بچے کی صحت کو بہتر بنانے اور انکی بڑھتی ہوئی شرح اموات کو کم کرنے کے لئے 24 گھنٹے کوشاں ہیں*