اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) نواز شریف پانامہ لیکس میں بری طرح پھنس چکے ہیں اب ان کو کوئی قطری یا امریکی بچانے نہیں آئے گا شریف خاندان نے عوام پر جتنا ظلم کیا ہے ان کو اسی کی سزا مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی شمالی پنجاب صدر رانا ساجد علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر بے بنیاد الزامات لگا کر جے آئی ٹی نمائندوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اگر شریف خاندان نے سپریم کورٹ یا کسی بھی سرکاری ادارے پر میلی نگاہ ڈالی تو ہم شدید مزاحمت کریں گے اس وقت پوری قوم سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ساتھ کھڑی ہے کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا وقت شروع ہو چکا ہے اب ان کو بچانے کوئی قطری، امریکی نہیں آئے گا رانا ساجد علی رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف اور اس کے حواری اپنی چوری چھپانے کے لیے جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں لاہور میں جنگلا بس اور پل بنانے سے ملک میں تبدیلی نہیں آتی بلکہ تمام شہروں کو یکساں بجٹ دیا جاتا تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہوتا کرپشن میں نواز شریف اور آصف زرداری دونوں ہم پلہ ہیں*