اوکاڑہ(بیوروپورٹ)اسلام دشمنوں کامسجد اقصیٰ پر قبضہ نا قابل برداشت عمل ہے ملت اسلامیہ اس عمل کی بھرپور مذمت کرتی ہے اسلامی ریاستوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر کافروں کا قبضہ بلا جواز ہے پوری دنیا کے مسلمان ایک ہو کرکافروں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے جدوجہد کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان علما کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کافروں نے کشمیر فلسطین اور برما میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں اگر مسلمان کفار کے ناپاک عزائم کے خلاف ایک ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں پر اور ان کی عبادت گاہوں پر قبضہ نہیں کر سکتی شکیل الرحمن قاسمی نے مزید کہا کہ پاکستان علماء کونسل فلسطین اور کشمیری عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اگر کفار نے اپنے نا پاک کام نہ چھوڑے تو پاکستان علماء کونسل ملک گیر احتجاج کرے گی*