اوکاڑہ(چوہدری عرفان اعجاز سے)سانحہ لاہور کے بعد ضلع بھرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز سے موجودہ حالات کے پیش نظر میٹنگ کرتے ہوئے کہاکہ اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکورٹی کومزید موثر بنایا جائے عوامی مقامات ،ہوٹلز،سرائے ،بس وویگن اسٹینڈزپر لوگوں کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھی جائے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں پٹرولنگ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنائیں مساجد ، دینی مدارس، درگاہوں ، امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو مزیدفول پروف بنایا جائے دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوزسے سیکورٹی کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی پی اوحسن اسد علوی نے کہا کہ وطن عزیز میں حالیہ دہشت گردی کی کاروائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس پرعوام کے جان ومال کی حفاظت کی بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے سیکورٹی کو انتہائی سخت کر دیں خاص طور پر پبلک مقامات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھی جائے *