اوکاڑہ(بیوروپورٹ) ڈکیتی میں ملوث ڈاکوؤں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، میڈیا کیDPO OKARA M. FASIL RANA رہنمائی سے معاشرے سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمد فیصل رانا نے سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)کے سینئر نائب صدر محمد مظہر رشید چوہدری ،جنرل سیکرٹری محمدشفیق بھٹی،سینئر ممبرسٹی پریس کلب طارق مجید مغل اورچوہدری عرفان اعجاز سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ طارق مجید مغل کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرنے والوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے جنھیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا اس سلسلہ میں تھانہ اے ڈویثرن کے انچارج ملک طارق اعوان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں محمد فیصل رانا نے کہا کہ صحافی معاشرے میں سماجی برائیوں کے خلاف قلم کے ذریعے جہاد کر رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے*