اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ماہ صیام میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور ریسکیواہلکاروں کا جذبہ ایثار قابلِ ستائش ہے ،ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہِ رمضان میں کارکردگی قابلِ تحسین رہی جس میں ریسکیو1122 نے ماہِ صیام میں 1435ایمرجنسیزکو ڈیل کیا ۔ جن میں 497روڈٹریفک حادثات ، 25آگ لگنے کے واقعات ، 56 کرائم ، 1 ڈوبنے کا واقع اور 162 متفرق ایمرجنسی شامل ہیں۔ جن میں 1536 افراد کو ریسکیوکیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر کے قائم رمضان بازارز اور مختلف مساجد میں نمازِ تراویح کے دوران پروٹوکول ڈیویٹاں بھی سرانجام دیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ میں اعلیٰ کارکردگی اور بہتریں ڈیوٹی سرانجام دینے پرریسکیورز میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔ تقریب سی خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی توقع کی ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کے اہلکاروں نے ماہ رمضان میں ایثارو قربانی کی مثال قائم کرتے ہوئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے اوور ٹائم الاوٗنس کے پیسے وصول کرتے ہوئے اپنے ساتھی اہلکاروں کو بھی یاد رکھا جن کا پیشنٹ ٹرانسفر سروس کا الاؤنس نہیں آیا اور سب ریسکیورز نے آپس میں پیسے اکٹھے کر کے ان اہلکاروں کو دیے تاکہ وہ اہلکار بھی عید کو اچھے طریقے سے منا سکیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ اوکاڑہ میں ایسا سٹاف ملا ہے جو اپنے ساتھی اہلکاروں کی ہر خوشی غمی میں شرکت کرتے ہیں اور عید کے پرمسرت موقع پر ریسکیورز نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے ۔ جن ریسکیورز نے اس سلسلے میں پیسے اکٹھے کیے ہیں یہ ان کی طرف سے ان ریسکیورز کیلئے عیدی ہے جن کاپیشنٹ ٹرانسفر سروس کا الاؤنس نہیں آیا اور ان کے اس جذبے کو میں سیلوٹ پیش کرتا ہوں*