اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 34405کالز محصول ہوئی ہیں جس میں 1647 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 14820 غیر متعلقہ ، 16939مس کالز، 585 معلوماتی ، 338 رونگ اور76 فیک کالز محصول ہوئی ہیں۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 1647 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا ۔ جس میں567 روڈ ٹریفک حادثات،835میڈیکل، 23آگ لگنے کے واقعات ،50 کرائم، 1 ڈوبنے کا اور 171 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں721 افراد متاثر ہوئے جن میں 10 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ115 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 596 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 23 واقعات ہوئے جن میں 11کمرشل ایریا ، 9 رہایشی علاقے جبکہ3 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 21.07Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔ماہ ستمبر میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 580 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ کمیونٹی پروگرامز کے تحت مختلف یونین کونسلز میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کے کورسز کا انعقاد کیا جس میں اب تک ٹوٹل3062لوگوں کو ریسکیومحافظ کے طور پر رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو1122 اوکاڑہ نے آفات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے 2 سے 8 اکتوبر تک مختلف سکولزاور کالجز میں حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں آگاہی سیمینار، آگاہی واک ، فوٹو نمائش اور آگاہی پمفلٹ کے ذریعے عوام میں شعور کو اجاگر کیا گیا۔ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال نے 92 FM-ریڈیو میں اس دن کے حوالے سے آگاہی پروگرام میں شرکت کی جس میں انھوں نے عوام کوآفات سے آگاہی کیلئے مفید باتیں بتائی ۔ ریسکیو1122 نے موٹربائیک سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس سلسلے میں ملتان کو جانے والی موٹربائیک ایمبولینسز کا ریسکیواسٹیشن اوکاڑہ میں بھرپور استقبال کیا گیااور ایک شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ تقریب میں چیف ایگزیٹو آفیسر (صحت)، ڈپٹی ڈرایکٹر (انفارمیشن) اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میں ریسکیورز سے خطاب کیا *