اوکاڑہ(بیورورپوٹ)پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر رانا ساجد علی رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ لاھور میں پولیس کے ملازمین اور شہریوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ،ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پولیس ،فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے جبکہ نوازشریف،شہباز شریف کی حکومت شہریوں کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو گئی ہے حکومت وقت کوسپریم کورٹ سے اپنی نااہلی کی فکر ہے جبکہ نہتے عوام دہشت گردی کا شکار ہو رہے ہیں لاھور میں گزشتہ چند ماہ میں دہشت گردی کی کاروائیوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے رانا ساجد علی رضا نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں اور فوج نے وطن عزیز کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں جن پر پاکستانی عوام اور پاکستان فلاح پارٹی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لیکن موجودہ حکومت کرپشن کی کمائی کو چھپانے میں ناکام ہوجانے کے بعد عوام کی جان ومال کے تحفظ کو بھُلا چُکی ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ نے نوازشریف فیملی کے سالہا سال کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی نواز شریف کو نااہل قرار دے کر کرپشن کے باب کوہمیشہ کے لیے بند کر دے گی*