اوکاڑہ(بیورورپورٹ )سینئر صحافی شفیق الرحمن شیخ سابق جنرل سیکرٹری اوکاڑہ پریس کلب کے والد قاری محمد رفیق رضائے الہی سے انتقال فرما گئے جنکی نمازہ جنازہ مرکزی قبرستان ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی وکلاء صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اوکاڑہ محمد مظہررشید چوہدری ،الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے جنرل سیکرٹری سید ندیم مقصودجعفری ، امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمداور جنرل سیکرٹری میاں فلک شیر کمیانہ نے سینئر صحافی بیورو چیف روزنامہ دن شیخ شفیق الر حمن کے والد محترم کے انتقال گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور دعا کی کہ اللہ مر حوم کو جنت الفرودس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ( آمین )*