Pic OKARA 31-03-2016اوکاڑہ(بیورورپورٹ) خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زائد ہونے کی وجہ سے زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ،پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پردنیا بھر میں اپنا ایک الگ مقام بنا لیا ہے ،پاکستانی خواتین نے اسلامی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے اور یہ ثابت کیا کہ اسلام خواتین کی فلاح ،ترقی اور تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دینے کا حکم دیتا ہے ،کھیل ،سیاست، صحافت ،وکالت ،پولیس ،علم وادب اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو دی سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس کی جانب سے شیلڈز دی گئیں،تفصیلات کے مطابق دی سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس کی جانب سے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کو شیلڈز دی گئیں تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو تھیں سکول ہذاکی پرنسپل مس اسماء نوید نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانان اعزاز خواتین کا شکریہ ادا کیا تقریب میں بچیوں نے تقاریر اور ٹیبلو میں عورت کی عظمت کو سلام پیش کیا تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو نے سٹی سکول کی جانب سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی خواتین کو شیلڈز دیں جن خواتیں کو شیلڈز دی گئیں ان میں مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،ڈی ایس پی عذرا پروین ،ریسکیو 1122 مس عائشہ سہیل ،شاعرہ شبانہ زیدی ،مس عارفہ اور سکول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کی ماؤں اور اساتذہ کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دی گئیں*