اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان بر قرار رکھاجائے گا جس کے لیے تمام اراکین صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی اور عوام شہریوں سے تعاون کی امید رکھتے ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں پارلیمنٹرین کے لاء اینڈ آڈر کی میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر چودھری ندیم عباس ربیرہ ایم این اے ، چودھری جاوید علاؤالدین ایم پی اے ، میاں منیر ایم پی اے ،اور پارلیمینٹر ینزکے نمائند گان رائے نور ، میاں ہمایوں،کرنل مظہراور محمد احمد بھی موجو د تھے انہوں نے کہا عید الاضحی ، محرم الحرام اور بالخصوص یوم عاشورہ کے موقع پر جس طر ح امن وامان کے لیے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسدعلوی کی قیادت میں ضلعی پولیس نے انتہائی جانفشانی ،تندہی اور خند ہ پیشانی سے فرائض نبھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ہم ضلعی پولیس کے سربراہ حسن اسد علوی اور ان کی پوری ٹیم کے شکرگزار ہیں جو ہماری تجاویزاور شکایات پر توجہ دیتے ہیں اور اس سے امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں مدد لیتے ہیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے ہماری آنکھیں اور بازو ہیں ان کے ذریعے ہم پورے ضلع کو دیکھتے ہیں اور ان کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرتے ہیں دھند اور سموگ کے دوران چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے امکانات ہوتے ہیں جس کے لیے پولیس ناکہ بندی اور موبائل گشت میں اضافہ کر دیتی ہے جب کہ عوام اور ان کے نمائندوں کی مدد سے ٹھیکری پہرہ کے نظام موثربنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر مجالس، جلوس اور عزاداروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ماضی کی طر ح اس بار بھی علماء کرام ، سول سوسائٹی ، صحافیوں اور تاجروں کی مد دسے یہ اہم مذہبی تہوار اللہ کے فضل وکرم سے خوش اسلوبی سے گزر ے گا*