اوکاڑہ(بیورورپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف اوکاڑہ کےALTAF HUSSAIN دوتھانوں میں مقدمات درج جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے تین مختلف تھانوں میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواستیں جمع کروا دی گئیں الطاف حسین کے خلاف تھانہ صدر دیپالپور میں محمد اختر نامی شخص کی مدعیت میں زیر دفعہ153,153A,505,189,7ATA 120B,120,121A,122,123,124, کے تحت درج کیا گیا جبکہ تھانہ سٹی رینالہ میں محمد سعید نامی شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تحریک انصاف کے ضلعی کنوینیر اظہر محمود چوہدری کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست تھانہ صدر اوکاڑہ میں جمع کروائی گئی ہے جبکہ تھانہ بی ڈویژن میں عباس جٹ اور تھانہ اے ڈویژن میں تحریک انصاف کے سابق صدر فیاض چشتی کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروا دی گئیں ہیں*