اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) موٹر سائیکل چھین کر فرارہونے والے دو ڈاکو پولیس مقابلہ میںOkara police پاراور تین فرار ہونے میں کامیاب، اے ایس آئی اور کانسٹیبل زخمی ،تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو بینظیر روڈسے سفیان نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ ناکہ گھوڑے شاہ قبرستان چوک پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشکوک جان کررکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ڈکیتوں کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکار جن میں اے ایس آئی شفقت ا میر حیدر اور کنسٹیبل عبدالجبار شدید زخمی ہوگئے وقوعہ کی اطلاع پرڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا،ڈی ایس پی سٹی طارق ظفر اور ایس ایچ او اے ڈویژن ملک طارق اعوان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔بیس منٹ تک پولیس پارٹی اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈکیت ہلاک ہوگئے اور تین ڈاکو رات کی تاریکی کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے کالی ڈکیت گینگ تھانہ نورشاہ ساہیوال اور متعدد اضلاع کی پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب تھا کالی ڈکیت گینگ ڈکیتی ود مرڈر، ہاؤ س رابری ،روڈ رابری ،مویشی چوری اور ڈکیتی جسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ کالی ڈکیت گینگ کے ساتھیوں کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیاڈی پی او اوکاڑہ نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جو تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانانے مقابلہ میں حصہ لینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کیا *