اوکاڑہ(بیورورپورٹ)تاجر برادری کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا فرض اولین ہے ڈسٹرکٹ پولیس اور تاجران کے باہمی تعاون سے کسی بھی قسم کے سنگین واقعات سے بچا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کچہری بازار کے رہنما مطلوب حسن چشتی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں تاجروں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے کسی بھی چھوٹے سے چھوٹے دوکاندار کی جان و مال کی حفاظت پوری تاجر برادری کی حفاظت سمجھی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی جانب سے عوام کی حفاظت کے لیے شہروں کی حدود میں داخلہ کے مقام پر لگائے جانے والے ناکوں کا اقدام قابل تعریف ہے اس سے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا نے کے ساتھ ساتھ چوروں ،ڈاکوؤں ،رسہ گیروں کی گرفتاری میں مدد ملے گی مطلوب حسن چشتی نے مزید کہا کہ شہر میں جگہ جگہ گندگی اورصفائی کی ناقص صورتحال ٹی ایم اے اوکاڑہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مین بازاروں میں تعفن اور گندگی کی وجہ سے شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری بھی مسائل کا شکار ہو رہی ہے انہوں نے اپنے بیان میں اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹی ایم اے شہر کی صفائی کا مناسب بندوبست کرے تاکہ بازاروں کی فضا کو بہتر بنایا جا سکے*