اوکاڑہ (بیورورپورٹ)امیرجماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی اور دینی جماعت ہے جماعت اسلامی واحد جماعت جس میں موروثیت کا کوئی شائبہ تک نہیں یہاں ہر کارکن قائد اور قائد کارکن ہے ۔ کوئی کارکن بھی قیادت کے منصب تک پہنچ سکتا ہے ۔ دیگر جماعتوں میں خواہ وہ سیاسی ہوں دینی ان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں موروثیت نے پارٹیوں پر قبضہ جماکر انہیں خاندانی پراپرٹی بنارکھا ہے ۔ میڈیا سیل جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے مطابق انہوں نے یوم تاسیس کے موقع پرزون186رینالہ خورد اورزون 190اوکاڑہ سٹی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری رضوان احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تنظیم ہمیشہ قابل رشک رہی ہے جماعت اسلامی کے کارکنان کے نظم وضبط کی مثالیں دی جاتی ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اس کی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کے سامنے ایک واضح نصب العین ہے جس کو وہ کسی صورت نظروں سے اوجھل نہیں ہو نے دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سینکڑوں ارکان و کارکنان قومی ، صوبائی اسمبلیوں ، سینٹ اور بلدیاتی اداروں کے ممبر رہے ہیں مگر کسی دامن پر کر پشن ، کمیشن ،اور اقرباپروری کا کوئی داغ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس سراج الحق کی صورت میں ایسی قیادت موجود ہے جو عوام کے مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ آرٹیکل 62-62پر پورا اتر تی ہے اور صادق و امین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی جماعت اسلامی سید ابوا لاعلیٰ مودودی ، میاں طفیل محمد ، قاضی حسین احمد اور سید منور حسن کے کسی بیٹے بیٹی ، پوتے یا نواسے نے کبھی خواب میں بھی جماعت اسلامی کا امیر بننے کے متعلق نہیں سوچا۔ جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریکوں کی سر خیل کا کردار ادا کررہی ہے *