اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) روش اوکاڑہ جشن بہاراں ،فلم وادب سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات Ravish Okaraکے نام ایک شام،تفصیلات کے مطابق بسلسلہ جشن بہاراں ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل اوکاڑہ سینٹر کے زیر اہتمام ملک گیر شہرت کی حامل فلمساز ،رائیٹر ،ڈائریکٹر ،پروڈیوسر اور نغمہ نگار رخسانہ نور اور علم و ادب کا معتبر حوالہ شاعرہ،ادیبہ،ناول نگار ڈاکٹرعمرانہ مشتاق مانی کے نام ایک خوبصورت رنگا رنگ شام کا اہتمام کیا گیا،تقریب کی صدارت روش ادبی تنظیم کے مرکزی چیئرمین اور بانی معروف شاعر ثناء اللہ شاہ نے کی،تقریب کے مہمان اعزاز اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے جاوید علاؤالدین،معروف اینکر پرسن اور کمپیئرفاطمہ احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکادمی ادبیات پاکستان محمد جمیل اور عورت فاؤنڈیشن اوکاڑہ کی ڈسٹرکٹ کواڈینیشن آفیسر عارفہ مختار تھیں،کمپیئرنگ کے فرائض روش اوکاڑہ سینٹر کے صدر معروف صحافی اور شاعر احتشام جمیل شامی نے انجام دیے،جن کی منفرد اور دیدہ زیب کمپیئرنگ کو حاظرین نے بیحدسراہا،جن مقررین نے صاحب شام مہمانوں کے فن اور شخصیت پر مفصل گفتگوکی ان میں چیئرمین اوکاڑہ پریس کلب منیر چوہدری،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل،پرنسپل گوگیرہ کالج پروفیسر احمد ساقی،معروف شاعر اور بینکار مسعود احمد،معروف کمپیئر ندیم اصغر،انجمن ترقی پسند مصنفین کے سیکرٹری ڈاکٹر فضل احمد خسرو،جنرل سیکرٹری روش اوکاڑہ غلام مصطفٰے مغل ، سینئر نائب صدر شبانہ زیدی،نائب صدر راؤ فرقان،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساہیوال ڈویژن خالد نذیر سیال شامل تھے ،پاکستان کے نامور آرٹسٹ اور کیلیگرافر محمد اصغر مغل نے مہمانوں میں اپنے بغیر برش کے بنائے ہوئے فن پارے پیش کیے،روش اوکاڑہ سینٹر، ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور الشفیع جیولرز اوکاڑہ کی طرف سے مہمانوں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا،رخسانہ نور اور عمرانہ مشتاق،فاطمہ احمد اور ثناء اللہ شاہ نے اپنی زندگی کے کامیاب پل حاضرین سے شیئر کیے اور اپنی خوبصورت شاعری سے ایک سماں باندھ دیا،روش سینٹر اوکاڑہ کی طرف سے تقریب میں موجود شاعروں ادیبوں صحافیوں اور کالم نگاروں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے،مہمانوں اور حاظرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی صحت مند سر گرمیوں کو فروغ دینا ہمیشہ ہی روش کا خاصہ رہا ہے بلا شبہ اس خوبصورت شام کو مدتوں یاد رکھا جائے گا*