اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پانچ افراد کی نوجوان لڑکی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی ،ملزمان533a5a39de112 اسے ڈیڑھ ماہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے مغویہ موقع پاکر ملزمان کے چنگل سے بھاگ آئی اور انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکایا عدالت نے مغویہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی (ش) رفیع کالونی اوکاڑہ میں اپنے بھائی کے گھر آئی ہوئی تھی جو اپنے گھر واپس جانے کیلئے اپنے بھائی کے گھر سے نکلی کہ چونگی نمبر6 کے قریب ایک سوزوکی وین میں سوار پانچ ملزمان کرامت علی، محمد ارشد، نوید، لطیف،محمد علی نے اسلحہ کے زور پر زبردستی کیری وین میں بٹھا لیا ملزمان اسے فیصل آباد پل جھالی کے قریب ایک مکان میں لے گئے جہاں اسے محبوس کئے رکھا ملزمان اسے باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ملزمان اسے ڈیڑھ ماہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے موقع پاکر (ش) ملزمان کے چنگل سے بھاگ کر اپنے بھائی کے گھر اوکاڑہ آگئی اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا انصاف لینے عدالت پہنچ گئی عدالت نے (ش) کی درخواست کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے*