اوکاڑہ(بیورورپورٹ)تیز رفتار مزدا نے آٹھ سالہ بچہ کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چکaccident-logo3 نمبر125 نو ایل ساہیوال کے رہائشی محمد اشرف اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے اوکاڑہ آیا جو اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ کسان اڈا پر جی ٹی روڈ کراس کررہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار مزدا نمبر3217 نے بے قابو ہوکر اس کے آٹھ سالہ بیٹے احمد سعید کو ٹکر مار کر کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے حادثہ کا مقدمہ درج کرلیا*