اوکاڑہ(بیورورپوٹ) سٹی سرکل پولیس نے ماہ جون میں دو موٹر سائیکل چور گینگ ٹریس آؤٹ کیے ،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ،منشیات اورموٹر سائیکلیں بھی برآمد، کامران ظفر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل کامران ظفرکی سربراہی میں تھانہ اے ڈویژن اوربی ڈویژن کی کارکردگی انتہائی عمدہ رہی ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد کامران ظفر نے کہا ہے کہ سیکورٹی فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام میں بہت حدتک بہتری آئی ہے بہتر گشت کی بدولت سٹریٹ کرائم میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سرکل کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ سٹی سرکل کے دونوں تھانوں نے منشیات فروشوں، موٹر سائیکل چور گینگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورجوئے کے اڈوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا تفصیلات کے مطابق ناجائزاسلحہ کی برآمدگی کے حوالہ سے 17مقدمات درج کئے ہیں جب کہ10پسٹل،بندوق 02 ، کاربین 05،270گولیاں اورکارتوس برآمد کئے گئے منشیات کے45مقدمات درج ہوئے جب کہ ملزمان سے ہیروئن700گرام،5945گرام چرس،بوتل شراب،383 اور 03چالو بھٹی شراب برآمد ہوئی ہے56 اشتہار ی مجرمان کو گرفتار کیا گیا جو قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے گزشتہ ماہ میں موٹر سائیکل چوری میں ملوث 02گینگ گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے موٹر سائیکلیں، ،نقدی،موبائل فون اور گھریلو سامان برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا*