اوکاڑہ (بیورورپورٹ) عیدمیلاد النبی ﷺ ضلع بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات موجود تھے ،ڈی پی او محمد فیصل رانا بارہ ربیع الاول کے تمام جلوسوں کی رپورٹ لمحہ بہ لمحہ حاصل کرتے رہے مرکزی جلوس کے آغاز سے اختتام تک محمد فیصل رانا جلوس کے ہمراہ رہے ڈی پی او نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اوکاڑہ پولیس نے سیکورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 12ربیع الاول کا جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق 1500سو سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے حوالے سے تمام مساجد کو تین کیٹگریز اے پلس ، اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے اے کیٹگری کی مساجد کی تعداد 12، بی میں 70اور سی میں 40مساجد کی تعداد ہے ۔عید میلاد النبی ﷺکی تقربیات کے سلسلہ میں پولیس کی نفری کو کیٹگری کے لحاظ سے تعینات کیا جائیگا ۔ اہم راستوں کو خاردار تاروں ، قناتوں اور بیرئیر لگا کر بند کر دیا جائے گا ۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی اہم عمار توں پرماہر نشانہ باز وں کو تعینات کیاجائے گا ۔12ربیع الاول کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی کیمروں کی مددسے کی جائے گی ۔ ڈی پی او آفس میں ضلعی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں لحمہ بہ لحمہ رپورٹ لی جارہی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانانے دیپالپور ،رینالہ خورد ،بصیر پور ،منڈی احمد آباد ،بنگلہ گوگیرہ کے جلوسوں کے راستے کا بھی معائنہ کیا اورپولیس کو ہدایات دیں اور سیکورٹی کے بھر پور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا *