اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پولیس فور س کی کارکردگی کی وجہ سے ہی شہریوں کو امن نصیب ہوتا ہے گزشتہ ماہ کے دوران پولیس نے انتہائی خطرناک ڈکیت تنویر عرف تنی سمیت پانچ پولیس مقابلوں میں سات ڈاکوؤں کو واصل جہنم کیا ہے جبکہ موٹر سائیکل اورمویشی چوری جیسے پانچ گینگ گرفتار کیے گئے پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران 29,64,900/- روپے کی ریکوری کی ہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ پانچ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والوں میں ضلع بھر میں ڈکیتی دوران ڈکیتی قتل کی وجہ سے خوف وہراس کی صورت حال پید ا کردی تھی پولیس کارروائی کے نتیجہ میں ایسے جرائم میں ملوث سات افراد مار ے گئے ہیں جس کی وجہ سے امن وامان کی صورت بہتر ہو نا شروع ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ ایک بھینس کی چوری سے ایک خاندان کا روز گار ختم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے غربت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے پولیس فورس نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے ایسے پانچ گینگ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں بھر پور کر دار ادا کیا ہے جن کے قبضہ سے 29,64,900کا سامان برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سردی کے اس موسم میں ناکہ بندی گشت اور ٹھیکری پہرہ کے نظام کو موثر بنائے جائے تاکہ مویشی چوری کے واقعات کا تدراک ہو سکے ماہ ستمبر کے دوران اسلحہ کے120مقدمات درج ہوئے جن میں6رائفل۔8 بندوق۔4 ریوالور۔106 پسٹل۔13 کاربین۔1 خنجر اور596 گولیاں برآمد ہوئیں۔543مجرمان اشتہاری جن میں69مجرمان اشتہاری Aکیٹگری ،474مجرمان اشتہاری Bکیٹگری شامل ہیں جبکہ 164عدالتی مفرور ان گرفتار کیے گئے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت نافذ شدہ قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماہ ستمبرکے دوران ساؤنڈسسٹم کی خلاف ورزی پر7۔ حساس تنصیبات کے تحت1مقدمہ درج کیا گیا۔ماہ ستمبر میں قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے 12مقدمات درج کر کے جواء پر لگی ہوئی بھاری رقم برآمد کی گئی *