اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کو مختلف مقامات سے شکایات ملی کہ رات کے وقت بالخصوص سر شام جب دیہاتی روزگا ر سے فارغ ہوکر اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں توان کی دن بھر کی کمائی ، موبائل فونز، موٹر سائکلیں وغیر چھین لے جاتے ہیں جس پر ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی رینالہ چودھر ی انعام الحق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور ٹیم کی قیادت ایس ایچ او ستگھر ہ کاشف حسین نے کی جنہوں نے سائنسی بنیادوں پر اور علاقہ بھر کی معلومات اکٹھی کر کے پانچ رکنی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سراغ لگایاگزشتہ روز خصوصی ٹیم نے گینگ کے سرغنہ صفدر عرف صفدری اور گینگ کے دواہم ساتھی ندیم اوربلال کو گرفتارکرلیا جبکہ مزمل اور جاوید عرف جیدی فرارہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تجربہ کار ٹیمیں ضلع بھر میں اور ضلع سے باہر چھاپے مار رہی ہیں گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف متعدد راہز نی کے مقدمات درج ہیں ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چھینی گئیں موٹر سائکلیں برآمد ہوئیں ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے شہریوں کو امن وامان کی فراہمی میں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے دن رات کوشاں ہونے والی ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے *