اوکاڑہ (بیورورپورٹ) سالانہ محفل نعت ﷺ کا انعقاد بارہ ربیع الاول کوبمقام چشتیہ منزل بعد نماز عشاء ہوگا،حاجی مطلوب حسن چشتی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بارہ ربیع الاول کو دن بھر درود پاک ﷺ کے ذکر کی محافل اور جلوس منعقد ہونگے اور بعد نماز عشاء چشتیہ منزل کے سامنے عظیم الشان محفل نعت منعقد کی جائے گی جس میں پاکستان کے معروف نعت خواں حضور پاک ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کریں گے*