اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریڑی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کے مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکمے تمام تر اقدامات کریں ممبران پارلیمنٹ نے جن سکیموں کے لئے این او سی دیا ہے ان پر جلد سے جلد کام کو مکمل کیا جائے اور جن سکیموں کے متبادل منصوبے انہوں نے متعلقہ محکموں کو دئیے ہیں ان کی ترجیح کے مطابق ان کی مکمل کیا جائے پبلک ہیلتھ کی سکیموں پر کام کی رفتار اور محکمہ کی جانب سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ ہفتے اجلاس منعقد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔جس میں ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر ،چوہدری جاوید علاؤ الدین ،سابق ایم پی اے رائے نور احمد کھرل ،میاں ہمایوں دستگیر ،ممبران پارلیمنٹ کے نمائندوں سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے واپڈا ،ہائی وے پبلک ہیلتھ ،بلڈنگ کے محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ اپنے اپنے سیکٹر میں جاری سکیموں کو جلد سے جلد مکمل کریں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے یہ منصوبے مکمل ہو کر لوگوں کے لئے آسانی اور علاقائی ترقی کا باعث بنیں انہوں نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ پھینکے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدائیت کی کہ وہ کوڑا کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے جگہ مختص کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے ترقیاتی محکمو ں کے افسران کو ہدائیت کہ وہ فیلڈ میں نکلیں خود ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اور منتخب عوامی نمائندوں سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے حائل مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جا سکے*