اوکاڑہ (بیورورپورٹ )سستا رمضان بازار اشتہارات تک سستا رہ گیاہے ،مقامی ایم این اےASLAM MUGHAL Adv ،ایم پی اے ،ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے لاکھوں روپیہ سستا رمضان بازار کے اشتہارات پر لگا دیاہے،عوام کا پیسہ اپنی پبلسٹی پر لگانے والوں کا یوم احتساب قریب ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے رہنما محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے اربوں روپے رمضان بازاروں پر لگا دیے لیکن 95فیصد عوام اس سے استفادہ حاصل کرنے میں ناکام رہی سستے رمضان بازاروں سے صرف چند علاقوں کے عوام کی رسائی ممکن ہوسکی دوردراز کے علاقوں کے عوام ماہ رمضان کے مبارک مہینہ میں بھی مہنگائی کی چکی میں پستے رہے جبکہ مقامی مسلم لیگ ن کی قیادت اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے لاکھوں روپے رمضان بازاروں کے کامیاب انعقادکے اشتہارات پر لگا دیے اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام کا پیسہ اپنی پبلسٹی پر لگانے والوں کا یوم احتساب قریب ہے پاکستان عوامی تحریک برسراقتدار آکر لٹیروں سے عوام کی پائی پائی وصول کرے گی غریبوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی*