اوکاڑہ(بیورورپورٹ)نا معلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد دربار کے متولی کو فائرنگ کرBlind-Murder-Cover-1-150x150 کے موت کے گھاٹ اتاردیا نا معلوم ملزمان مقتول متولی کی نعش کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 31ٹو آر کے رہائشی شوکت نامی شخص نے نواحی گاؤں29ٹو آر کے قریب ایک دربار بنا رکھا تھا جس کا وہ متولی تھا گزشتہ رات بارہ بجے کے نا معلوم افراد نے شوکت کو دربار کے قریب سے اٹھاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کو قریبی فصلوں کے قریب لے جا کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور وہیں اس کی نعش پھینک کر فرار ہو گئے صبح سحری کے وقت قریبی گزرنے والے راہگیروں نے نعش دیکھ کر تھانہ صدر پولیس کو اطلاع کی جنہوں نے نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ڈی ایس پی صدر فاروق کمیانہ کے مطابق مقتول شوکت کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے شوکت کی موت کے حوالہ سے تما م شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کی جا رہی ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا *