ڈائری اوکاڑہ (پی ٹی سی ایل کی من مانیاں)Monogram Diary NEW
تحریر محمد مظہررشید چوہدری اوکاڑہ03336963372
پی ٹی سی ایل اوکاڑہ کی من مانیاں ،ڈی ایس ایل سروس حاصل کرنے والے صارفین مصیبت میں پھنس گئے، لاکھوں کے اشتہارات دینے والا ادارہ صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے میں ناکام ،شہر کے بیشتر فون بند ہونے سے ڈی ایس ایل کا ماہانہ بل صارفین کی جیب پر بھاری پڑ رہا ہے ،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں پی ٹی سی ایل کی سروس کا معیار انتہائی توجہ کا طالب ہے معمولی سی بارش سے سروس منقطع ہو جاتی ہے پی ٹی سی ایل کے وہ صارفین جنھوں نے ڈی ایس ایل سروس حاصل کر رکھی ہے وہ آئے روز محکمہ کو سروس کی خرابی کی شکایات درج کرواتے رہتے ہیں شکایات پر فوری رسپانس کا ذکر صرف محکمہ کے بڑے بڑے اشتہارات میں ہی دیکھنے کو ملتا ہے جبکہ زمینی حقائق کچھ یوں ہیں کہ شکایت درج ہونے کے بعد ہفتہ، ہفتہ ڈی ایس ایل کی سروس درست نہیں ہوتی بلکہ پی ٹی سی ایل پر کمپیوٹر ریکارڈفوری چل پڑتا ہے کہ آپکی شکایت دور کر دی گئی ہے جوکہ دن میں چار سے پانچ بار صارفین کو سننا پڑتا ہے اگر ڈی ایس ایل کی سروس چند دن بعد محکمہ کے ملازمین ٹھیک کر بھی دیں تو سپیڈ کا مسئلہ صارفین کے لیے درد سر بن جاتا ہے پی ٹی سی ایل چند ماہ بعد کوئی ایسی سکیم متعارف کرا دیتا ہے جس سے مسائل میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ڈی ایس ایل کی سروس حاصل کرنے والوں کو چند ماہ پیشتر ادارہ نے سپیڈ زیادہ کرنے کی نوید دی جس سے شہر کے بہت سے علاقے جہاں آپٹیکل فائبر نہیں بچھائی گئی وہاں نیٹ کی سپیڈ مزید کم ہوگئی صارفین پر مزید بوجھ یوں ڈالا گیا کہ انکے ماہانہ بلوں میں سپیڈ زائد حاصل کرنے کا بل شامل کر دیا گیا جسکو درست کروانے کے لیے صارفین باربار پی ٹی سی ایل کے دفتر کا چکر لگاتے رہے صارفین کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی سی ایل کے صارفین کی تحریری درخواست کے بغیر ادارہ پیکجز کو تبدیل مت کرے اگر ادرہ نے اپنی پبلسٹی کرنی ہے تو بغیر اجازت کے دی گئی ڈی ایس ایل پر نیٹ کی سپیڈ دگنی کرنے کے چارجز ماہانہ بلوں میں نہ شامل کرے جب تک صارفین خود درخواست جمع نہ کروائے اوکاڑہ میں پی ٹی سی ایل کی کارکردگی کا اندازہ احکام بالا کو اس بات سے ہو جانا چاہیے کہ ابھی تک شہر میں آپٹیکل فائبر نہیں بچھائی گئی جبکہ پی ٹی سی ایل لاکھوں روپے اشتہارات کی مد میں خرچ کر کے عوام کو یہ بتا رہا ہے کہ اس نے بے شمار سرسز فراہم کر رکھی ہیں جو کہ حقیقت کے بالکل بر عکس ہے عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے یہ بات زور دے کر کہی جارہی ہے کہ پی ٹی سی ایل معیاری سروس کا دعوی درست ثابت کر کے دکھائے اور جن علاقوں میں ڈی ایس ایل کی سروس کئی کئی روز بند رہتی ہے وہاں بلوں میں مناسب رعایت دی جائے ورنہ سروس کو درست کیا جائے * **