adssمسقط – معروف کاروباری شخصیت شاہد محمود چهٹہ نے کہا ہے کہ 26 مئی 2016 کا دن چئیرمین محمد عدنان شہزاد کی کامیابی کی نوید لے کر سورج طلوع ہو گا. کیونکہ عدنان شہزاد نے گزشتہ دو سال کے دوران بحیثیت بورڈ آف ڈائریکٹرز چئیرمین پاکستان سکول مسقط سمیت دیگر برانچز میں بہت زیادہ ترقیاتی کام کیے ہیں اور طلباء و طالبات کے لیے بهی تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے. شاہد محمود چهٹہ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر پهر 26 مئی کو عدنان شہزاد کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں. ان کا انتخابی نشان موٹر سائیکل ہے لہذا والدین سے درخواست ہے کہ وہ انتخابی نشان موٹر سائیکل پر مہرلگا کر اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن و محفوظ بنائیں.