فرینکفرٹ جرمنی( پریس ریلیز )23مارچ 2016 کے  موقع پرقونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ میں  پرچم کشائ کی پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ یوم پاکستان کے موقع پر  قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ نے پاکستانی کمیونٹی کو فیملیز اور بچوں کے ساتھ  شرکت کی دعوت عام دی ہے ۔ تقریب میں پرچم کشائی کے علاوہ  وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے قوم کے نام پیغامات بھی پڑھ کر سُنائے جائیں گے ۔ تقریب پرچم کشائی23 مارچ بروز بدھ  ٹھیک 10بجےمنعقد کی جائے گی ٹائم کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے