20140522030350ابوظہبی  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی ہی نہیں بلکہ عالمی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ وہ 26 ٹیسٹ میچوں میں 56.58 کی اوسط سے 2433 رنز اسکور کر چکے ہیں جس میں ان کی گیارہ شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر پاکستان کے کپتان مصباح الحق ہیں جنہوں نے 25 میچوں میں 61.48 کی اوسط سے 2152 رنز اسکور کئے ہیں جس میں ان کی چھ سنچریاں شامل ہیں۔