جرمنی (اردو لائن نیوز نیٹ ورک ) حب الوطنی کے تحت قائم ہونے والی تنظیم ہم ہیں پاکستان کے چیئرمین محمود سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں میں قابض فوج پر ہونے والے واقعہ کو لے کر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف مذموم اور زہریلا پروپیگنڈا شروع کررکھا ہے ۔ تاریخ شاہد ہے کہ ہندوستان کے پالیسی ساز مکار ہمیشہ جب بھی پاکستان میں کوئی اہم غیرملکی مہمان آتے ہے یہ ایسا ہی مکروہ کھیل کھیلتے ہے ۔ جیسا ایک مثال صدر امریکہ کے دورہ پر سکھ کمیونٹی پر حملہ کروادیا تاریخ ان کی مکار سازشوں سے بھری پڑی ہے۔گیدڑ بھبکیوں کا سلسلہ بھارت کے وزرا نے شروع کررکھا ہے ۔بزدل مکار دشمن کسی خوش فہمی میں نہ رہے ۔ پاکستان کی پاک فوج کے بہادر نوجوان اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ۔بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانی کمیونٹی کو بھی متحرک ہو کر بھارت کے اصل مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے ۔ ہندوستان کے ارباب اقتدار کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہم پرامن قوم ہے لیکن اگر کوئی مادر وطن پر میلی نظر رکھے گا ہم وہ آنکھیں نکال دے گے۔