“ہم ہیں پاکستان” 2014 سے جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے گزشتہ پانچ سال سے “ہم ہیں پاکستان” کے پلیٹ فارم سے اپنے قومی تہوار جوش و خروش سے منانے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت ، مقامی کمیونٹی کے ساتھ انٹیگریشن کے لیے عملی کوششوں اور احتجاجی ریلیوں کے علاوہ ہر طرح کی مزہبی منافرت اور سیاسی وابستگیوں سے بالا تر رہتے ہوئے کئی کامیاب تقریبات کا انعقاد ہو چکا ہے کامیابیوں کے اس سفر میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اس پلیٹ فارم سے اردو زبان و ادب کی ترویج کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ہم نے تنظیم کے تمام عہدیداران کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد یہ زمہ داری جرمنی میں مقیم معروف شاعرہ شازیہ نورین صاحبہ جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اردو زبان و ادب سے وابستہ حلقوں میں اپنی ایک پہچان رکھتی ہیں کو سونپی ہے ۔ ہم شازیہ نورین صاحبہ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کے تمام عہدیداران کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کام میں ہمارا بھر پور طریقے سے ساتھ دیں گی