تاریخی دن23مارچ میں رسمی تقریبات کی بجائے ہمیں علاقائی سا لمیت ، سیاسی آزادی اور قومی اتحاد کا عہد کرنا ہوگا، عہدیداران ہم ہیں پاکستان جرمنی( رپورٹ سید محمد علی تقی) حب الوطنی کے جذبے کے تحت قائم ھونے والی تنظیم ہم ہیں پاکستان نے فرینکفرٹ پاکستانی قونصلیٹ میں یوم قرار داد کی تقریب میں بھرپور انداز میں شرکت کی اور وطن عزیز سے محبت کا اعادہ کیا اور سبز ھلالی پرچم کی سر بلندی اور وقار کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گے ،اس موقع پر ہم ہیں پاکستان کے عہدیداران نے کہا کہ 23 مارچ 1940کا دن برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی عملی جدوجہد کے سفر کی ابتدا کا دن تھا۔آج کے تاریخی دن میں رسمی تقریبات کی بجائے علاقائی سا لمیت ، سیاسی آزادی اور قومی اتحاد کا عہد کرنا ہوگا۔23مارچ کا دن پاکستان کی جمہوری جدوجہد اور ثمرات کا آئینہ دار ہے۔ ملک کی سلامتی ، آزادی اور خود مختاری کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیا رہیں۔ آج تعمیر پاکستان کے مرحلہ پر تحریک پاکستان کے عزم اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔23مارچ 1940بر صغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا عظیم دن ہے ۔اس موقع پر ہم بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 23مارچ کا دن قیام پاکستان کی جدوجہد میں سنہری دن کی حیثیت رکھتا ہے۔