کراچی: ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سندھ میں قیام امن اور فلاح و بہود کے لئے ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ملزموں کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا۔