359590_34684728کراچی  گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور کور کمانڈر فائیو کور لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا