گوجرخاں (اردو لائن نیوز نیٹ ورک) گوجر خاں کے علاقہ عثمان زادہ آدرہ میں گیس فرہمی کا افتتاح کر دیا گیا ،افتتاح کے موقع پر  ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں علاقے کے MNAراجہ جاوید اخلاص ، محمد خاں بھٹی ، عبدالغفور ، ارشد چوہان ، محمد ادریس ، جمشید ، حاجی اجمل ، اور مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) فرنکفرٹ کے نائب صدر راجہ انجم چوہان ودیگر نے شرکت کی ، تقریب میںراجہ جاوید اخلاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ ملک کے ہر علاقے میں ضروریات کی سہولتیں فرہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ جس کی مثال آج گوجرخاں کے علاقے عثمان زادہ میں گیس کی فرہمی ہے ، گیس کی فرہمی سے لوگوں کی بہت ساری پریشانیں ختم ہو جائیں گی اور انشاء اللہ آئندہ بھی علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتا رہوں گا ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی دکھواں کا مداوا کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ تعلیم ‘صحت اور روزگار کی سہولتوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے ۔نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ، تقریب سے راجہ انجم چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کام کیا اورآج علاقے میں گیس کی فرہمی مسلم لیگ ن کی حکومت کا عوام سے محبت کا ثبوت ہے ،  موجودہ حکومت نے جھوٹ اور دھوکے کی سیاست کا خاتمہ کر کے عملی اقدامات اور بلاامتیاز خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے ۔ حکومت کو مزدوروں کے مسائل اور محرومیوں کا بخوبی احساس ہے اور ان کے حل کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے راجہ انجم چوہان نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام سے سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا۔ حکومت اقتدار کو عوام کی امانت سمجھتی ہے اور جمہوریت کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دینگے ۔ دھرنوں اور انقلابوں نے معیشت کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا تاہم میاں برادران کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت معیشت آج اپنے پائوں پر کھڑی ہے،راجہ انجم چوہان نے مزید کہا کہ میرا دیرینہ خواب تھا کہ میں اپنے علاقے کی عوام کیلئے بہترسہولتیں مہیا کروں اور اپنے علاقے میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائوں ،آج میرا خواب پورا ہو گیا ،میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے علاقے میں گیس کی فرہمی کیلئے میرا ساتھ دیا ،اور اہل علاقہ کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔