کیجیے نہ دس میں بیٹھ کر آپس کی بات چیت
پہنچے گی دس ہزار جگہ دس کی بات چیت

کب تک رہیں خاموش کہ ظاہر سے آپ کی
ہم نے بہت سنی کس و ناکس کی بات چیت

مدت کے بعد حضرتِ نسا کرم کیا
فرمائیے مزاج مقدس کی بات چیت

پر ترک عشق کیلئے اظہار کچھ نہ ہو
میں کیا کروں نہیں یہ میرے بس کی بات چیت

کیا یاد آ گیا ہے ظفر ہنجہ نگار
کچھ ہو رہی ہے بندِ مخمص کی بات چیت