کنجاہ کے نواحی گاوں سوہل غربی میں رشتہ نہ ملنے پراپنی کزن وفائرمارکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔تفصیلات کے مطابق سوہل غربی کی رہائشی اقراءاپنے گھرکے ٹی وی لاونج میں مشین چلارہی تھی کہ اس کے کزن بلال احمدنے زبردستی گھرمیں داخل ہوکراسے فائرمارکرابدی نیندسلادیا۔وجہ عنادرشتے کاتنازعہ بتایاجاتاہے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی کنجاہ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔مقتولہ کے والدمنورحسین کی رپورٹ پرکنجاہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔