کنجاہ کے معروف تاجراورتاجراتحادکے راہنماملک ساجدمحمودنے اپنے بیان میں کہاہے کہ میں کسی دوست کی ٹانگیں کھنیچ کرصدربننانہیں چاہتا۔جس کاساتھ دیتاہوں ڈنکے کی چوٹ پراس کاساتھ دیتاہوں۔اورمجھے منافقت سے نفرت ہے۔جن لوگوں نے مجھے تاجراتحادکنجاہ کاصدرنامزدکیاہے انہوں نے میرے ساتھ کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا۔اس لئے میرانام بطورصدرہرگزاستعمال نہ کیاجائے۔اورصحافی بھائی بھی تحقیقات کرکے خبرشائع کیا کریں تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہواورنہ ہی امن وامان خراب ہو۔میرامقصدحق اورسچ کی آوازکوبلندکرناہے تمام تاجرمیرے بھائی ہیں اورمیرے لئے قابل احترام ہیں۔انشاءاللہ ذاتی مفادسے بالاترہوکرتاجروں کی فلاح وبہبودکےلئے کام کرتارہوں گا۔