sibiسبی( عباس چشتی ) ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کل سے سردار چاکر خان ڈومکی اسپورٹس فیسٹیول 2015کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جو دس روز تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کروائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے د فتر میں سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ سردار چاکر خان ڈومکی اسپورٹس فیسٹیول 2015کا آغاز کل سے باقاعدہ شروع ہوجائے گا سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ،فٹبال، کبڈی، باڈی بلڈنگ، ٹیبل ٹینس،شوٹنگ بال، سائیکل ریس ، اسنوکر و دیگر بہت سے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کروائے جائیں گے بہترین کارکردگی کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی انہو ں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول دس روز تک جاری رہے گا جس میں روزانہ کی بنیاد پر ٹورنامنٹس کروائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہو گی جس کے مہما ن خصوصی صوبائی وزیر سماجی بہبودسردار سرفراز خان ڈومکی ہونگے جبکہ سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر پبلک پارک میں فیملی میوزیکل شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے ۔