مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری عید کے روز سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کا مطالبہ کرتے رہے۔ فوج نے کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کو گھر پر نظر بند کر دیا ہے۔

سری نگر میں شہری نماز عید کی ادائیگی کے بعد سڑکوں پر آ گئے اور آزادی کا مطالبہ کرتے رہے۔ شہریوں نے بھارتی حکومت اور کشمیر پر بھارتی فوج کے ناجائز قبضے کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مشتعل افراد پولیس اور فوجیوں پر پتھر برساتے رہے۔ بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ حریت پسند لیڈر کشمیر میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کو گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔